خفی شعور

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - [ نفسیات ]  چھپا ہوا احساس۔ "جب ہم سرد مقام سے گرم مقام میں جاتے ہیں تو ہم کو گرمی کا زیادہ شعور ہوتا ہے. جس حالت میں ہم پہنچتے ہیں وہ ہمارا صریحی شعور ہے اور جس حالت کو چھوڑتے ہیں، خفی شعور۔"      ( ١٩٣١ء، نفسیاتی اصول، ١١٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'خفی' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'شعور' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٣١ء میں "نفسیاتی اصول" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر